فتح جنگ ،پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ دو خواتین سمیت سات ملزمان گرفتار ،پولیس ذرائع

بدھ مئی 14:03

فتح جنگ ،پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ دو خواتین سمیت سات ملزمان گرفتار ..
فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2021ء) ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر فحاشی وعریانی کے خلاف مہم کے دوران فتح جنگ پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ دو خواتین سمیت سات ملزمان گرفتار دو خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ کے محلہ چاساں والی ڈھیری میں کافی عرصہ سے فحاشی کا اڈہ چلانے کی شکایات تھیں جس پرایس ایچ او تھانہ فتح جنگ کی نگرانی میں ایس آئی رمضان نے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جس میں لیڈی پولیس کے اہل کاربھی شامل تھیں ،پولیس نے چھاپہ کے دوران فحاشی کے اڈے سے ملزمان عارض محمود ،مبشر خان  ،ہمایوں خان ،شدیع الرحمن ،مسماة (ع ) مسماة (ث) کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ قحبہ خانہ چلانے والی نائکہ مسماة فرزانہ اور مسماة عاصمہ جن پر قبل ازیں بھی فحاشی کا اڈہ چلانے کے مقدمات درج ہیں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں، پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اٹک جیل منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments