کراچی،گھگھرپھاٹک پل پر ماں کی گود سے گر کر بچہ جاں بحق جبکہ ملیر15ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا

منگل 7 ستمبر 2021 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) گھگھرپھاٹک پل پر ماں کی گود سے گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا ملیر15ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے کی حدود ملیر15ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ادھر گھگھر پھاٹک پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں ڈھائی ماہ کا بچہ فرحان ولد امجد جاں بحق ہوگیا بچے کی نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بچہ چلتی گاڑی میں ماں کی گود سے گر کر ہلاک ہوا ہے ۔

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments