اٹک، ڈی پی او کی سرکل پنڈیگھیب کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 10 ستمبر 2021 16:11

اٹک۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے تھانہ پنڈیگھیب میں سرکل پنڈیگھیب کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا،کرائم میٹنگ میں سرکل پنڈیگھیب کے تمام تھانہ جات کے کرائم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا،ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی سربراہی میں تھانہ پنڈی گھیب میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈی ایس پی پنڈیگھیب اسلم ڈوگر، سرکل پنڈیگھیب کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح  اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے احکامات جاری کیے،ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں جیسا کہ قحبہ خانوں اور جوا میں ملوث عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی  کے ساتھ پیش آئیں اور عوام کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں