اٹک، شان رحمت اللعالمین ۖ کے سلسلے میں نعتیہ اورتقریری مقابلے

منگل 12 اکتوبر 2021 16:00

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) شان رحمت اللعالمین ۖ کے سلسلے میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام نعتیہ اورتقریری مقابلے ہوئے جبکہ ایک تقریب ضلعی تعلیمی دفتر ایلیمنٹری تعلیم اٹک کی زیر نگرانی منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن اٹک ملک محسن عباس تھے، حضرو ، جنڈ ، حسن ابدال ، فتح جنگ اور پنڈی گھیب کی تحصیلوں میں محکمہ تعلیم کے افسران ڈپٹی ڈی ای اوز نے نعتیہ و تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا ، اٹک کی تقریب میں ڈی ای او سکینڈری اکرم ضیائ، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ ساجدہ مختیار،ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ سید کاظم شا ہ اور دیگر افراد نے شر کت کی جہاں تقریب میں حضر ت محمد مصطفی ۖ کی ذات اقدس کے مختلف پہلو ؤں پر روشنی ڈالی گئی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آپۖ کی مبارک آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گئے اور پور کائنات نور مقدس سے منور ہوگئی۔

(جاری ہے)

آ پۖ نے دکھی انسانوں کو حوصلہ عطافر مایا اور ان کی ہدایت کی جانب رہنمائی فر مائی،آپ ۖ سردار الانبیاء ہیں،آپ ۖ  کی آمد کے ساتھ ہی نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا اور آپۖ کے بعد تاقیامت کو ئی نبی نہ آئے گا،ہمیں چاہئے کہ اگر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو آپ ۖ کے اسو ہ حسنہ پر عمل کر یں، ٹی ایم اے ہال حضرو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او حضرو محمد افسر خان نے کہا کہ بچوں سے لیکر بڑوں تک ہر عمر کے لوگوں کیلئے سرور کائنات ۖ کی زندگی مشعل راہ ہے جس پر چل کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں