حضرو ، چیئرمین بلدیہ حضرو نے شہر کو سیف سٹی کیلئے اقدامات اٹھانے شروع کر د یئے

جمعرات 25 نومبر 2021 14:09

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) چیئرمین بلدیہ حضرو نے شہر کو سیف سٹی کیلئے اقدامات اٹھانے شروع کر د یئے شہر کے بڑے چوکوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وادراتوں کی روک تھام ہو سکیں سابقہ دو سالوں میں شہر میں سٹریٹ لائٹس کا نظام تباہ تھا ایک ماہ میں 600سے زیادہ شہر میں بلب لگائے گئے جبکہ صفائی کے شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ حضرو میں حضرو کے صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت حسین،جنرل کونسلر ملک مقصود بھی ہمراہ تھے اجلاس سے قبل علاقہ چھچھ کے معروف عالم دین صاحبزادہ اکرام الحق اور سنیئر صحافی شہزاد مرزا کی وفات پر ان کیلئے فاتح خوانی کی گئی چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے جس کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 90سینٹری ورکرز کی مدد سے شہر میں صفائی کاکام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ حضرو شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں شہر میں 600سے زائد بلب لگا چکے ہیں جن علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی سہولت نہ ہے آئندہ دنوں میں سٹریٹ لائٹس کا عمل بھی شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلدیہ حضرو میں سروسز کی شکایات دور کرنے کیلئے بھی شکایات سیل قائم کیا گیا تاکہ اہلیان علاقہ کو بلدیہ کی طرف سے بہتر سروس فراہم کی جاسکے حضرو کو سیف سیٹی بنانے پر شہریوں نے چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان اور وائس چیئرمین نزاکت حسین کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں