ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا پولیس لائنز کا دورہ

جمعہ 31 دسمبر 2021 16:25

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا پولیس لائنز  کا دورہ  ۔ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی  اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک نے محرر دفتر، کوارٹر گارد ،کوت ،وردی گودام،متفرق سٹور ،ایم ٹی سیکشن ،کینٹین  و میس ہال کا دورہ کیا اسکے علاوہ ایلیٹ دفترکا بھی وزٹ کیا۔انہوں نے  پولیس لائنز میں انتظامات کا جائزہ لیا  اور تمام دفاتر کی انسپیکشن کی ۔ڈی پی او اٹک نے پولیس لائنز وزٹ کے دوران پولیس لائنز میں صفائی  کی صورتحال اور پولیس افسران و جوانوں کی رہائش گاہوں میں  کیے گئے  انتظامات کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں