صوبے کے نوجوانوں کو فراہمی روزگار کے سلسلہ میں نوکریاں دینے کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی رہنماقاضی احمد اکبر

بدھ 12 جنوری 2022 14:16

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کو فراہمی روزگار کے سلسلہ میں نوکریاں دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 2 قاضی احمد اکبر نے اے پی پی سے گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری فورتھ پلر ویجیلنٹ ضلع اٹک نثار علی خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قاضی احمد اکبر نے بتایا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 562 نشستوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے درخواست گزار اپنی درخواست نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کی ویب سائٹ (www.nts.org.pk) پر بھیج سکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 15 جنوری 2022 ہے ۔ایک سوال پر قاضی احمد اکبر نے کہا کہ ضلع اٹک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام 18سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں