دریائے سندھ میں دو افراد نہاتے ہوئےڈوب کر جاں بحق

جمعہ 6 مئی 2022 14:53

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2022ء) عید کی پکنک منانے کیلئے اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ آنے والے خیبر پختونخوا کے دو افراد نہاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

15 سالہ علی خان دریائے سندھ اٹک خورد میں پکنک کیلئے فیملی کے ساتھ موجود تھا کہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کو ریسکیو کر لیا گیا تاہم ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ، اسی طرح مردان کی رہائشی آٹھ سالہ فاطمہ ریاض بھی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جس کی لاش ریسکیو 1122 کے عملہ نے نکال لی ۔ دونوں اموات پر عید کی خوشیاں ماتم کدے میں بدل گئیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں