جنڈولہ ، ایف آر ٹانک میں سکولوں میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہ ہوسکے ،اساتذہ میں شدید خوف وہراس

بدھ 21 جنوری 2015 23:18

جنڈولہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء ) جنوبی وزیر ستان سے متصل نیم قبائلی علاقہ ایف آر ٹانک میں محکمہ تعلیم اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے سکولوں میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں ،اساتذہ میں شدید خوف وہراس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد تمام ایجنسیوں اور بشمول بندوبستی علاقہ میں سرکاری اور نجی سکولوں پر مورچوں کی تعمیر،چاردیواری کی اونچائی اور خاردار تار علاوہ وہاں پر ایک ہر سکول پر ایک سیکورٹی اہلکار کی تعیناتی لاز می قرار دی گئی ہے،لیکن جنوبی وزیر ستان کے سنگم پر واقع نیم قبائلی علاقہ ایف آر ٹانک شمال میں جسکی سرحدیں ایف آر بنوں سے ملتی ہیں،میں دو تہائی بوائز سکولوں کی چار دیواری نہیں ہے،اساتذہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد انہی سکولوں میں قیام کرتے ہیں اور فیمل اساتذہ بھی ان سکولوں میں اللہ کے رحم وکرم فرائض اور رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں،پولیٹیکل انتظامیہ اور ایجنسی ایجوکیشن آفیسر ایف آر ٹانک کی سرگرمیاں اپنے دفاتر تک محدود ہیں،اساتذہ نے گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ نیم قبائلی علاقہ ایف آر ٹانک میں اساتذہ ڈیوٹی کے لیے مذید رسک نہیں لے سکتے اور انکو سیکورٹی کی فراہمی کے لیے فوری طور دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


؎

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں