اٹک،محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحان پر دفعہ 144 نافذ کر دی

جس کے تحت کو ئی بھی غیر متعلقہ شخص امتحانی مرکز کی سو گز کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتا

پیر 16 اپریل 2018 21:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے وفاقی تعلیمی بورڈاسلام آباد کے زیر اہتمام ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحان پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت کو ئی بھی غیر متعلقہ شخص امتحانی مرکز کی سو گز کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتا، امتحانی مرکز کی سو گز کی حدود میںمظاہرہ وغیرہ نہیں کیا جا سکتا،امتحانی مرکز کی سو گز کی حدود میںکتابیں ،حل شدہ پرچے اور اسلحہ وغیرہ لانے پر پابندی ہے امتحانی مرکز کے اندر پرچہ حل کرنے کے لیے ناجائز ذرائع استعما ل کر نے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے پابندی کا یہ حکم 18 اپریل سی28مئی تک مئو ثر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں