پیپلز پارٹی ضلع اٹک کی رکنیت سازی مہم کا آغاز 20 اپریل سے ہو گا

پیر 16 اپریل 2018 21:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کی رکنیت سازی مہم کا آغاز 20 اپریل سے شروع ہو رہا ہے پیپلز پارٹی سٹی اٹک کے صدر لالہ محمد فردوس، جنرل سیکرٹری شاہد حسین نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع اٹک کی رکن سازی مہم 20اپریل سے شروع ہو رہی ہے جو 22اپریل تک جاری رہے گی ضلع بھر میں رکن سازی مہم کے سلسلہ میں مختلف جگہوں پر کیمپ لگائے جائیں گے ضلعی صدر پیپلز پارٹی اشعر حیات خان ضلع بھر کے رکن سازی مہم کے کیمپوں کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں