تھانہ صدراٹک کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کوجرم ثابت نہ ہونے پرایڈیشنل سیشن جج اٹک کا بری کرنے کاحکم

منگل 12 جون 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) تھانہ صدراٹک کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کوجرم ثابت نہ ہونے پرایڈیشنل سیشن جج اٹک نے بری کرنے کاحکم دے دیاملزم کی طرف سے اٹک کے سینئرقانون دان سید طاہرحسین بخاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پیش ہوئے ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اٹک اشفاق احمدرانا نے تھانہ صدراٹک کے مقدمہ قتل کے ملزم محمددائودعرف دائودی جس پرتھانہ صدرکے ایس ایچ او عابدمنیر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی اورملزم پرالزام تھاکہ اس نے نسیم اخترنامی خاتون کوقتل کیاہے ملزم کے وکیل سیدطاہرحسین بخاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم پرلگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اوراستغاثہ کی طرف سے جرم ثابت نہ ہونے پرفاضل ایڈیشنل سیشن جج اٹک نے ملزم کومقدمہ قتل سے بری کرنے کاحکم صادرفرمایا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں