حضرو ، اٹک میں نا جائز لوڈ شیڈنگ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نو ٹس لیں ، سول سوسائٹی فورم

منگل 12 جون 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) حضرو ، اٹک میں نا جائز لوڈ شیڈنگ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نو ٹس لیں ، سول سوسائٹی فورم 100% فیصد ریکوری والے علاقے میں واپڈا نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بچے ، بوڑھے اور بیمار پریشان حال ہیں عوام کا کوئی پر سان حال نہیں صرف چیف جسٹس سپریم کورٹ آخر ی امید ہیں ، تفصیلات کے مطابق حضرو میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے خصوصاًبچے ، بوڑھے اور بیمار شدید پریشان حال ہیں اس بارے میں سول سوسائٹی فورم کا اجلاس چیئر مین منصب دار خان نمبر دار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سمندر خان نمبر دار ، ندیم رضا خان ، حافظ نصرت علی خان ، محمد ارشد ، محمد نا صر ، سا جد ، حافظ صدیق ، اعجاز اکرم ، ریاست خان ، آصف محمود بھٹی ، چیئر مین یو سی شمس آبا د محمد سعیداعوان ، حا جی احسان خان ، جنر ل کو نسلر حضرو سٹی ، محمد صدیق اعوان ، جنرل کو نسلر پھتی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 100% فیصد ریکوری والے علاقے میں واپڈا نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے عوام کا کوئی پر سان حال نہیں اس بارے میں بھی عوام کو صرف چیف جسٹس سپریم کورٹ سے امیدیں ہیں اور ہم عزت مآب چیف جسٹس سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں کہ واپڈا کی صورتحال کا نوٹس لیں اور اس مسئلہ کے حل کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں