اٹک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارنے عید الفطر 2018کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا

جمعرات 14 جون 2018 21:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارنے عید الفطر 2018کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں موجود مساجد کیٹیگریA-Bٹوٹل 131 ، امام بارگاہیں ٹوٹل 13، احمدیہ عبادت گاہیں ٹوٹل02، کھلے مقام /عید گاہیں 20پر 06ایس ڈی پی اوز، 15 انسپکٹرز/ایس ایچ اوز، 178اپر سپارڈینیٹ، 1037کنسٹیبلان جبکہ 1160 وولینٹئرز/ PQR تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز جملہ نفری کو ڈیوٹی پر جانے سے پہلے بریفنگ دینگے اور انکو فردا فردا چیک کرینگے۔کیٹیگری Aوالی عبادت گاہوں پر باڈی سرچ بذریعہ میٹل ڈیکٹیٹرز و واک تھرو گیٹ کی جائے گی اور وہاں پولیس پیٹرولنگ بھی مسلسل گشت کرے گی۔کسی اجنبی یا مشکوک شخص کو بغیر چیکنگ ہرگز کسی عبادت گاہ میں ہرگز داخل نہیں ہونا دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے۔اٹک پولیس ہمیشہ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرتی رہی ہے۔ عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں