تحریک انصاف کے پاس پاکستان کی ترقی کا منشور ہے، میجر(ر) طاہر صادق

اتوار 15 جولائی 2018 21:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے پاس پاکستان کی ترقی کا منشور ہے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف وطن عزیز سے جہالت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، کرپشن ، بد عنوانی ، اقربا پروری اور دیگر مسائل کا خاتمہ کرے گی 25 جولائی کو عوام عمران خان کے انتخا بی نشان بلا پر مہر لگا کر نئے پاکستان کا آغاز کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میجر طاہر صادق نے ضلع بھر کے طوفانی دوروں کے دوران مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ این اے 55 اٹک شہر فاروق اعظم کالونی اور پیپلز کالونی میں انتخابی جلسہ ، یونین کونسل حاجی شاہ کی سیٹھ برادری اور دوستوں سمیت ، ملک رفتار کی پوری برادری جبکہ حاجی شاہ سے کھیپ شاہی برادری سعید اور سعد برادری اپنے دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ، اٹک شہر میں وارڈ نمبر 13،14،15 کے زیراہتمام انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جہاں میجر طاہر صادق نے تحریک انصاف کے کارکنان اور معززین علاقہ سے خطاب کیا ، محلہ امین آباد سے حاجی بشیر،حاجی رفیق،حاجی برداران نے بھی میجر طاہر صادق کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ، گڑیالہ ٹائون میں ملک مقصود کے کزن،ملک احمد نواز اور ملک الیاس اپنے دھڑے ، برادری اور دوستوں سمیت ، حاجی شاہ میں چیڑی برادری بھی مسلم لیگ ( ن ) کو چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئی ، حلقہ این اے 56 تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل گلی جاگیر کے گائوں پڑی میں ٹھیکدار پرویز،صدیق راجہ جہانگیر،محمد عرفان،حاجی ریاض ، قربان ، حافظ عقیل ، کونسلر حاجی شیر زمان صفدر اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، تحصیل فتح جنگ شہر میں حاجی فضل کریم،حاجی محمد حنیف،فیض احمد عرف بابر علی،غلام صابر اور غلام فرید اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل قطبال حطار سے سابق امیدوار برائے نظامت ملک عبدالمجید نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ( ن ) چھوڑ کر تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ، گلی جاگیر کے گائوں پھامڑا خالصہ میں ملک ارشد اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، فتح جنگ شہر میں وارڈ نمبر 4 سے امجد علی شاہ،سید امیر علی شاہ،سید واجد علی شاہ،سید افتخار شاہ،حیدر علی شاہ،جلال حیدر شاہ،اون علی شاہ،مراتب علی شاہ اور قریشی برادری اپنے دوستوں اور برادری سمیت میجر طاہر صادق گروپ میں شامل ، یونین کونسل اجوالہ صدقال میں تحریک انصاف کے الیکشن آفس کا افتتاح میجر طاہر صادق نے اپنے دست مبارک سے کیا ، یونین کونسل گلی جاگیر کے گائوں ڈھوک رویاں میں سابق کونسلر رحمن اپنے دوستوں اور برادری سمیت پی پی پی چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں