اٹک میں طالب علم کا اغواء ڈی پی او نے مغوی کو بازیاب کرانے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی

اتوار 15 جولائی 2018 21:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) طالب علم کے اغواء پر ڈی پی او نے فوری طور پر ڈی ایس پی حضرو اور ایس ایچ او حضرو سمیت دیگر ماہر تفتیشی پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر مغوی کو بازیاب کرا کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق نثار علی ولد گل داؤد سکنہ شینکہ نے تھانہ حضرو میں تحریری درخواست دی کہ اسکا بیٹا شہریار جو کہ حضرو میں ٹیوشن پڑھنے جاتا ہے 12 جولائی کو حسب معمول اپنے موٹر سائیکل پر پڑھنے گیاجس سے دن میں اسکے موبائل فون پر بات بھی ہوئی شام ہونے تک میرے بیٹے کے گھر واپس نہ آنے پر ہمیں تشویش ہوئی جس پر اسکو فون کیا تاہم اس کا نمبر بند ملا اگلے روز صداقت ولد شیر بہادر سکنہ دیہہ کو میں نے دیکھا کہ میرے بیٹے کا موٹر سائیکل کو وہ چلا رہا تھا کچھ دن قبل میرے بیٹے شہریار کی ساجد ولد سلطان اور صداقت ولد شیر بہادر سکنائے دیہہ کیساتھ لڑائی بھی ہوئی تھی مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو ان دو نوں نے کسی جرم کی خاطر اغواء کر لیا ہے جسکی درخواست پر تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہوا ڈی پی او نے فوری طور پر ڈی ایس پی حضرو کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او حضرو ، انچارج چوکی غورغشتی و ملازمان اور انچارج آئی ٹی لیب پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور انکو ہدایت دی کہ جلد از جلد مغوی کو بازیاب کروا کر ملزموں گرفتار کر کے افصاف کو تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں