اٹک پولیس کی کامیاب کاروائی ، 2500 گرام چرس ، 3 رپیٹر ، 2 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد مقدمات درج

پیر 16 جولائی 2018 22:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) اٹک پولیس کی کامیاب کاروائی ، 2500 گرام چرس ، 3 رپیٹر ، 2 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر اسلحہ اور منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اے ایس آئی تھانہ بسال کریم نواز نے دوران سنیپ چیکنگ ملزم محمد عمران ولد فرمان الہی قوم اعوان سکنہ تھٹہ سے رائفل 12 بور ، رپیٹر کلاشنکوف معہ 5 کارتوس برآمد کر کے ملزم سے مزید انٹروگیشن کی گئی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چرس و گردہ بھی فروخت کرتا ہے جسکی نشاندہی پر سب انسپکٹر املاک احمد نے 1300 گرام خالص چرس و گردہ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کئے دوسری کاروائی میں سب انسپکٹر تھانہ بسال تصور حسین نے امجد سید ولد عبدالخالق سکنہ پنڈ سلطانی سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی ، سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک محمد حیات نے سلیمان خان ولد محمد اسحاق قوم پٹھان سکنہ نواب خان کلے چارسدہ حال شین باغ اٹک ، عنائیت اللہ ولد ہدایت اللہ سکنہ گڑھی شیرداد پشاور حال شین باغ اٹک سے 2 پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برآمد کر لیں ، انچارج فتح جنگ سب انسپکٹر ایچ آئی یو لہراسب علی گوندل نے مقدمہ قتل کی تفتیش کے دوران ملزم تجمل خان ولد محمد صفدر سکنہ اروڑیا فتح جنگ سے آلہ قتل 12 بور سنگل بیرل برآمد کر لی سب انسپکٹر تھانہ فتح جنگ محمد یٰسین نے عطر خان ولد فتح خان سکنہ کوٹ بالا فتح جنگ سے ناجائز اسلحہ 12 بور رپیٹر بمعہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں