اٹک،سنگین آباد میں امان اللہ خان کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد

عمائدین علاقہ کا مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

پیر 16 جولائی 2018 22:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سنگین آباد میں امان اللہ خان کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد جس میں امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 1 شیخ سلیمان سرور نے شرکت کی اس موقع پر عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے اور مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا سابق ناظم ساجد خان اور فیصل خان آف شینکہ نے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد کے ساتھ باقاعدہ دعا خیر کر دی اور ساتھ ہی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیاملک مظفر،ملک شاہد نے برادری و دوستوں سمیت مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں انہوں نے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد کو اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی جہان پر معززین علاقہ کی موجودگی میں اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر حیدر زمان خان سابق ممبر, عارف خان ممبر, ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راش، شیخ منصور، شیخ حامد قدوس و دیگر بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور حمایت کرنے والے شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم انشاء اللہ اسے پوراکریں گے ہم وفادار لوگ ہیں جو وعد ہ کریں گے پورا کریں گے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے 2018کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں