شہید کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد عوام نے جو ذمہ داری ڈالی تھی اس پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں‘ جہانگیر خانزادہ

پیر 16 جولائی 2018 23:04

حضرو : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے امیدوار پی پی 2جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد چھچھ کے عوام نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی تھی اس پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں‘ شیخ آفتاب احمد چھچھ کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں چھاچھی 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر وا کر میاں برادران کے ساتھ محبتوں کو ثبوت دیں گے‘ افضل ڈار مرحوم کے گھر کو اپنا گھر سمجھتا ہوں‘ 25جولائی کو ملک بھر کی طرح شیر کی کامیابی پر بھرپور جشن منایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو شہر میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ حضرو محمد افضل ڈار کے صاحبزادوں مسعود ڈار عرف پائو سیٹھ ،عادل ڈار کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جلسے سے سابق ممبر ضلع کونسل خان واثق خان ملک انصار ،ملک جمیل ، توقیر قریشی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خواجہ عبدالمجید، چیئرمین یونین کونسل شمس آباد سعید اعوان ،وائس چیئرمین شیخ بابر ،سعید آرائیں ،نزاکت حسین اورنگزیب ،ڈاکٹر خورشید کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ چھچھ میں جو بھی ترقی ہوئی وہ شہید کرنل شجاع خانزادہ اور شیخ آفتاب احمد کی دن رات کی محنت سے ہوئی شہید کرنل شجاع خانزادہ نے چھچھ کے لیئے ریسکیو 1122،سپورٹس کمپلکس ،ہٹیاں سے جہانیان تک ڈبل روڈ ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کی بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے میرے اوپر الزام لگانے والوں کو چھچھ کے عوام 25جولائی کو مسترد کر دیں گے انہوں نے کہا کہ وزارت کی جھنڈی اترنے کے بعد چھاچھیوں نے مجھے جو پیار دیا ہے اس پر انکا مشکور ہوں انہیں پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے جہانگیر خانزادہ نے حمایت میں جلسہ منعقد کروانے پر پائو سیٹھ اور عادل دار کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں