25جولائی کو عوام تبدیلی کی نوید سنیں گے‘ قاضی احمد اکبر

پیر 16 جولائی 2018 23:04

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 2قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام تبدیلی کی نوید سنیںگے‘ نواز شریف کو عوام نے مسترد کر دیا‘ تحریک انصاف چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی‘ قائد تحریک انصاف عمران خان جو وعدے قوم سے کرتے ہیں ان کو پورا کرتے ہیں‘ چھچھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے‘ 25جولائی کو عوام نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاضی احمد اکبر نے کہا کہ چھچھ کے عوام 25جولائی کو اپنے اوپر ہونے والی زیادتیوں کا حساب لیں گے‘ میجر طاہر صادق بھی تینوں حلقوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے اٹک میں ایک بار پھر تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے‘ قاضی احمد اکبر نے کہا کہ پارٹی کارکن 25جولائی تک نئے پاکستان کیلئے دن رات کوشش کریں تا کہ تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو سکیں۔ قاضی احمد اکبر نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آکر ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں