ْاٹک،تمام ادارے انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر عمران قریشی

منگل 17 جولائی 2018 22:35

اٹک کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہواڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں اے ڈی سی جی طارق خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان ، ضلع بھر کے ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹمولجسٹ ثاقب حفیظ نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے شرکاء کو بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع اٹک سے ڈنیگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا جو ایک بڑی کامیابی ہے تاہم ضلعی اور تحصیل انتظامیہ بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیے کہ ڈنیگی کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور اس کیساتھ مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کریں ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے اس موقع پر محکمہ صحت کی کارکردگی جانچنے کیلئے تیسری پارٹی کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں