25جولائی کو عوام تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،میجر طاہر صادق

جمعہ 20 جولائی 2018 23:48

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 55میجر طاہر صادق و امیدوار پی پی 2قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ 25جولائی کو یوم حساب ہے عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ، کامیابی کے بعد اٹک میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو کے مختلف دیہاتوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد ملک سے بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔عمران خان کی طرف سے عوام کو 1کروڑ نوکریاں دینا انکی عوام دوستی کا ثبوت ہے میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہم نے اپنے دورے اقتدار میں 25ہزار سے زیادہ نوکریاں فراہم کیں یہی وجہ ہے کہ اٹک کے عوام اب بھی ہمارے دور کو یاد کر رہے ہیں ۔25جولائی کو ضلع اٹک میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی تحریک انصاف اٹک سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں