تحریک انصاف کا نیا پاکستان مضبوط اور کرپشن سے پاک ہو گا، میجر(ر) طاہر صادق

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ کر اک نئے مستحکم اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھے گی جو کرپشن سے پاک ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی گھیب کی یونین کونسل کھڑپہ کے گائوں ڈھوک سر میں محمد صفدر ، محمد عدنان ، حافظ مخدوم اور نور دین اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل اخلاص تھٹی میں نور احمد شاہ کی زیر صدارت کارنر میٹنگ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر فتح جنگ شہر میں مبشر محمود عرف غوری خان ، ارباب خان ایڈووکیٹ ، یونین کونسل رنگلی میں سردار وحید خان سالار کی وساطت سے ملک یاسر ، ملک جاوید کے شمولیتی جلسہ میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ملک سہیل کمڑیال کو خیرآباد کہہ کر ، پنڈی گھیب شہر میں ظفر چوک محلہ گلزار آباد سے بہادر خان ، اللہ راضی ، محمد احسان ، صداقت علی ، محمد اشرف ، الطاف حسین ، محمد عدیل ، صہیب الطاف ، وقار علی ، ٹھیکیدار عارف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے میجر طاہر صادق پر اعتماد کرتے ہوئے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ، یونین کونسل ڈھرنال کے گائوں سکھوال میں انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ، یونین کونسل ملال کے گائوں کھدوال کوہالہ اور ماڑی میں بھی انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا ، فتح جنگ شہر وارڈ نمبر 8 میں الیکشن کے حوالہ سے کارنر میٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میجر طاہر صادق نے تقریب میں آئے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان اور معززین علاقہ سے خطاب کیا ، یونین کونسل اجوالہ کے محلہ صادق آباد کی تمام آبادی نے اپنا بائیکاٹ ختم کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میجر طاہر صادق کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ، یونین کونسل قطبال گڈوالہ اور یونین کونسل ملال میکی ڈھوک میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی ، یونین کونسل شاہراہ سعد اللہ میں محمود خان آف ہستال اپنی برادری ، دوستوں اور اپنے گروپ کے ساتھ ، فتح جنگ شہر وارڈ نمبر 1 سے گل نبی خان ، وحیدخان اور تمام پٹھان برادری نے ، وارڈ نمبر 3 سے حیات خان ، نور جمال ، شاہد ، رحمان شیر خان ، محمد یوسف اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل گلیال میں ملک افضل اور ملک ارشد اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل گلی جاگیر کے گائوں لاسہ آڑوڑیہ میں محمد افضل ، محمد عثمان ، عبدالاسلام اور محمد اکبر اپنے دوستوں اور برادری سمیت فتح جنگ شہر کے محلہ حبیب آباد میں ملک نوید اور ملک نومی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، یونین کونسل قبطال کے گائوں بدڑہ میں ملک ذولفقار ، ملک آصف اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل اجوالہ سے حاجی دولت خان اور تمام پٹھان برادری نے میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا ، یونین کونسل دھریک میں صداقت خان،لیاقت ڈھوک بلوچ ، اکہبر ڈھوک بلوچ اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل اجوالہ کے گائوں بھال سیداں میں حسنین شاہ ، نوازش شہباز ، لکی شاہ ، کمر شاہ ، برکت شاہ ، ثقلین عباس اور باکر شاہ اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل جنگل کنیال سے راجہ سلطان محمود مسلم لیگ ( ن ) ، راجہ مدثر ، راجہ ساجد اور غلام شبیر اپنے دوستوں اور برادری سمیت پی پی پی کو چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں