میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے زیر اہتمام 14،اگست کو یوم آزادی کی تقریب میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے جناح ہال میں ہو گی

پیر 13 اگست 2018 17:32

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) فتح جنگ ،میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے زیر اہتمام 14،اگست کو یوم آزادی کی تقریب میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے جناح ہال میں ہو گی۔جس کی صدارت چیئرمین ملک عابد دائود کریں گے جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بلدیہ فتح جنگ کے کونسلرز،عمائدین شہر ،سیاسی مذہبی شخصیات ،اساتذہ طالب علم ،ڈاکٹرز ،وکلاء انجمن تاجران کے نمائندے شرکت کریںگے۔

اس موقع پر چیئرمین ملک عابد دائود ساڑھے آٹھ بجے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں قومی پرچم لہرائیں گے ۔یوم آزادی کی تقریبات میں سکولوں کے بچے ملی نغمے پیش کریںگے پاکستان اور قیا م پاکستان کے مقاصد اور آزادی کی جدوجہد کے حوالے سے تقاریر کریںگے چیئرمین ملک عابد دائود نے شہریوں سے اس تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں