اٹک،یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب

منگل 14 اگست 2018 22:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے حوالہ سے ضلع اٹک کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی عمران قریشی تھے تقریب میں ڈی پی او حسن اسد علوی ،اے ڈی سی جی طارق نیازی، اے ڈی سی ریونیو سلیم خالد کے علاوہ ضلع بھر کے سرکاری افسران اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ڈی سی عمران قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اس عرض پاک کا خواب حکیم الامت علامہ اقبال نے دیکھا جسے شرمندہ تعیبر قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے کیا پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء اور ہزاروں عفت مآب بہنوں اور بیٹیوں کا خون شامل ہے جنہوں نے اپنی عزتوں کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے روشناس کروایا جائے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی بھی اسی جذبے سے کریں اور ہم آنے والے دور میں ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں پوری شان و شوکت سے کھڑے ہوسکیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرض پاک کی حفاظت کے لیے محکمہ پولیس اورا فواج پاکستان کے نو جوانوں نے اپنی جانوں کا بے مثال نذرانہ دیا ہے ان شہداء کاخون ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم انفرادی طوربھی پر اپنے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے کام کریں موجودہ نوجوان نسل علم و ہنر میں کسی سے کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ درست سمت میں راہنمائی کرکے ان کی صلاحیتوں کوملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کیا جائے تقریب میں موجود بچوں نے ملی نغمے اور یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کرکے حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی بعدازاں ڈی سی عمران قریشی اور ڈی پی او حسن اسد علوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر انہوںنے لیفٹینٹ احمد محی الدین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اور اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا دورہ صدر انجمن بہبود اسیران ڈسٹرکٹ جیل اٹک ، صدر انجمن بہبود مریضاں راشد الرحمن خان ، اعظم خان ، غزالہ صدیق ایڈووکیٹ ، اے سی مہرین فہیم عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرزا محمد اکرم ، سوشل ویلفیئر آفیسر ذیشان ملک ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک مصطفی احمد ، اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ محمد آصف رضا نے بھی خطاب کیا بعدازاں قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائیاں اور فروٹ تقیسیم کیے ڈی سی نے یوم آزادی کے حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو میں پودا لگایا بعدازاں انہوںنے محکمہ جنگلات اٹک کے زیر اہتمام شجرکاری مہم موسم برسات کے حوالہ سے جی ٹی روڈ اٹک پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں