سماج دشمن عناصر کے ہاتھوں عوام کا امن اور سکون ہرگز خراب نہیں ہونے دیا جائیگا،حسن اسد علوی

امجد اور سلمان گینگ ہمارے شکنجے میں آ چکاہے اٹک پولیس اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے،ڈی پی او

جمعرات 16 اگست 2018 17:35

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے ہاتھوں عوام کا امن اور سکون ہرگز خراب نہیں ہونے دیا جائے گا پولیس کی الیکشن میں مصروفیات کا فائدہ اٹھا کر امجد اور سلمان گینگ جو کہ ڈکیتی اور راہ زنی کے ذریعے عوام سے لوٹ مار کر رہا تھا ہمارے شکنجے میں آ چکاہے اٹک پولیس اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غافل نہیں ان دونوں گینگوں کی لوٹ مار کی وجہ سے اٹک حضرو کی عوام عدم تحفظ کا شکار تھے ، میڈیا سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرے جرم کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹھ رکنی امجد اور سلمان گینگ کی گرفتاری سے متعلق کی جانے والی پریس کانفرنس کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن احمد محی الدین ایس ڈی پی او حضرو حیدر حسین ، ایس ایچ او اٹک خورد سب انسپکٹر ثاقب عباسی، سب انسپکٹر سجاد علی نقوی، سب ،انسپکٹر عابد علی شاہ موجود تھے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ اس بین الصوبائی گروہ جن کاتعلق کے پی کے صوبے سے ہے دونوں گینگ کے آٹھ میں سے چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں امجد خان ، محمد نواز ، عبدالمجید ، شاہ عالم ،سلمان خان اور عنایت اللہ شامل ہیں جبکہ دو ملزمان گل میر اور سردار حسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار کیے گئے ڈکیتی میں ملوث افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر ستائیس لاکھ روپے نقد ، موبائل فون ، کار چابی اور چار عدد پسٹل بر آمد کیے ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ چھ رکنی امجد گینگ نے سب سے بڑی ڈکیتی اٹک خورد کے پٹرول پمپ پر موجود عملے کو یر غمال بنا کر 20 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم چھین لی تھی اس گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس پی انسوسٹی گیشن احمد محی الدین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے انتہائی انتھک محنت اور مہارت سے امجد اور سلیمان گینگ کے آٹھ ملزمان میں سے چھ کو حراست میں لے لیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل جنڈ میں ہونے والی وارداتوں جو سوشل میڈیا کے ذریعے چل رہی تھیں انتہائی تشویشناک تھی انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہمارے پاس صرف دو روارداتوں کی رپورٹ ہوئی ہے میری میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اپنی نشاندہی کے ذریعے ہماری مدد کریں تا کہ ہم سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر سکیں عید کی آمد کے سلسلے میں ڈی پی او اٹک نے کہا کہ عید سے قبل اور عید کے بعد پولیس اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں سرچ آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حساس علاقوں میں گشت کو بڑھا دیا گیا ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں