شہبازشریف نے82 ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل وٹس اپ گروپ قائم کردیا

پارٹی امور،پارلیمانی سرگرمیوں، احتجاج و دیگر معاملات پر ارکان اسمبلی کو واٹس ایپ پیغام ارسال ہونگے

اتوار 19 اگست 2018 21:50

شہبازشریف نے82 ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل وٹس اپ گروپ قائم کردیا
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اپنے سمیت 82ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل واٹس ایپ گروپ قائم کر دیا وہ پارٹی امور اور پارلیمانی سرگرمیوں بارے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ہدایات دیں گے شہبازشریف نے پارٹی امور بالخصوص پارلیمانی سرگرمیوں، احتجاج اور دیگر معاملات بارے ارکان اسمبلی کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجیں گے اور ارکان اسمبلی کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنی آراء، تجاویز اور اہم موقعوں پر عدم حاضری کی اطلاعات واٹس ایپ گروپ کے ذریعے کرسکیں گے، تمام ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئی فون کا استعمال کریں اور واٹس ایپ باقاعدگی سے چیک کریں،شہبازشریف نے ایم این اے شازہ فاطمہ خواجہ کو ذمہ داری سونپی ہے کہ ایسے ارکان جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے انہیں اکائونٹ بناکر دئیے جائیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں