اٹک،عوام ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ،ڈپٹی کمشنر عمران قریشی

پیر 20 اگست 2018 22:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ایک عوامی پیغام میں کہا کہ عوام ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ڈینگی کا کو ئی مریض ضلع اٹک میں رپورٹ نہیں ہو ا مگر اس کے باوجود ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے گھروں اور گلیوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ، صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں ، روم کولرز ، گملوں اور چھتوں میں پانی کھڑانہ ہونے دیں ، پوری آستین والے کپڑے پہنیں ، بخار کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال سے رجوع کریں ڈی سی نے کہا کہ اس خطرناک بیماری کا علاج دراصل زیادہ سے زیادہ آگاہی میں ہے اس لیے عوام مختلف محکوں کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم پر سختی سے عمل کر یں اور ڈینگی سے محفوظ رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں