ْاٹک ،ریلوے پھاٹک اعوان شریف سہولیات کی عدم فراہمی، کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتاہے

پیر 17 ستمبر 2018 23:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) ریلوے پھاٹک اعوان شریف سہولیات کی عدم فراہمی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ،تفصیلات کے مطابق محلہ اعوان شریف ریلوے پھاٹک جو اب انتہائی مصرف ترین ریلوے پھاٹک ہے چند ماہ قبل ریلوے حکام نے اس ریلوے پھاٹک کو ڈبل کر دیا لیکن اہم مسلے کی طرف کوئی توجہ نہ دی اس جدید دور میں بھی ریلوے پھاٹک پر معمور ملازمین ٹرین کی آواز سن کر یا اندازے سے پھاٹک بند کرتے ہیں اکثر اوقات ریل گاڑی سامنے آ جاتی ہے تو پھاٹک بند کی جا رہی ہوتی ہے آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں پھاٹک سے سگنل دکھائی ہی نہیں دیتا اور انکے پاس انکے پاس ریلوے اسٹیشن سے رابطے کے لئے ٹیلی فون کی سہولت بھی موجود نہیں اور انٹر لاک سسٹم بھی نہیں شاہد اٹک ریلوے حکام کسی بڑے سانحے کا انتظار کر رہے ہیں 2007 میں محلہ اعوان شریف کے رہائشیوں کا ایک وفد اس وقت کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فضل رازق سے ملا تھا جس نے اس ریلوے پھاٹک پر یہ سہولیات دینے کا وعدہ بھی کیا کیا تھا اس وقت بھی شیخ رشید احمد ہی وزیر ریلوے تھے ،اس وقت بھی مختلف قومی اخبا رات میں اس خطرناک ریلوے پھاٹک کی خبریں شائع ہوئیں تھیں لیکن گیارہ سال گزرنے کے بعد بھی اس جدید دور میں یہ ریلوے پھاٹک ان سہولیات سے محروم ہے اور شیخ رشید احمد ایک بار پھر وزیر ریلوے بن گئے ہیں یہ ریلوے پھاٹک کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمدسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں