اٹک،غازی بروتھہ نہر میں چھ روز قبل ڈوبنے والے نوجوان کے لواحقین کا حکام سے نعش نکالنے میں مدددینے کی اپیل

منگل 18 ستمبر 2018 21:26

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) غازی بروتھہ نہر کنارے گھاس اور جھاڑیاں تلف کرنے والے نوجوان کو نہر میں ڈوبے چھ روز گزر گئے غازی بروتھہ انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے نوجوان کی تلاش میں کوئی مدد نہ دی لواحقین کا ضلعی انتظامیہ اورغازی بروتھہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ انتظامیہ کے حکام سے نوجوان کی نعش نکالنے میں مدددینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق چھ روز قبل غازی بروتھہ نہر کے دونوں اطراف گھاس اور جھاڑیاں تلف کرنے کے لیے کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ ٹھیکیدار نے فوارہ چوک اٹک سے وقاص نامی نوجوا ن جو کہ کامرہ روڈ نزد سمارٹ سکول متصل اسلم کالونی کا رہائشی ہے کو دیگر مزدوروں کے ہمراہ نہر کنارے جھاڑیاں اور گھا س تلف کرنے کے لیے لے جایا گیا ٹھیکیدار کے منشی کے بقول نوجوان پانی لینے اترا جسے منع کیا گیا مگر وہ باز نہ آیا 11بجے کے قریب جب دوبارہ پانی لینے نہر میں اترا تو پاؤں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گیا مزدوروں کے شورو واویلا کرنے پر کام کرنے والے مزدور اکٹھے ہو گئے مگر اُسے ڈوبنے سے نہ بچا سکے یاد رہے کہ لواحقین کے مطابق اُن کے بیٹے کی نہر میں ڈوبنے کی صحیح وجہ سامنے نہیں آرہی اور نہ ہی نوجوان کی نعش مل رہی ہے لواحقین نے نہر انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوجوان کی نعش ڈھونڈنے اور لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں