فتح جنگ‘ بسال پولیس کا قمار بازی کی محفل پر چھاپہ ،چھ جواری گرفتار ،50ہزار سے زائد رقم اور آلات قمار بازی برآمد

بدھ 19 ستمبر 2018 20:26

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بسال پولیس کا قمار بازی کی محفل پر چھاپہ ،چھ جواری گرفتار ،50ہزار سے زائد رقم اور آلات قمار بازی برآمد،پولیس ذرائع کے مطابق اٹک کے تھانہ بسال پولیس کے ایس ایچ او عابد قریشی نے مخبر کی اطلا ع پرچکیاں کے علاقے میں چھاپہ مار کر چھ قمار بازوں کو گرفتار کرلیا‘ ان میں اورنگ زیب ولد گلاب سکنہ تھٹہ،سلیم اختر ولد محمدشہزاد،سلیم اختر پسران صادق سکنہ پنڈی سرہال،جاوید خان ،رفاقت اور سہیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم مبلغ 50ہزار سات سو پچا س روپے ،تین عدد موبائل فون مالیتی 14ہزار اور آلات قمار بازی تاش کی گڈی برآمد کرلی ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں