اٹک: 9 محرم الحرام کا سالانہ روایتی جلوس شین باغ گاؤںعلامہ سید عمران بخاری کے گھر سے برآمدہوا

روائتی راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ حسینیہ شیں باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:51

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) 9 محرم الحرام کا سالانہ روایتی جلوس شین باغ گاؤں میں مبلغ امریکہ علامہ سید عمران بخاری کے گھر سے برآمدہوا جوروائتی راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ حسینیہ شیں باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا جلوس کے راستوں میں عزاداروں کے لئے دودھ ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں پولیس کی جانب سے اٹک بسال روڈکوہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جلو س کے اطراف کو خاردار تاروں اور قناتوں سے مکمل سیل کر دیا گیا جلوس میں عزاداران حسین نے نوحہ خوانی اورمرثیہ پڑا اور زنجیر زنی کر کے شہدائے کربلا کی یاد تازہ کی جلوس کے اطراف میں موبائل سروس بند رہی اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی پر عملدآمد کرایا گیا جلوس کے کی سیکورٹی کیلئے ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد منیر سمیت دیگر علاقوں سے پولیس افسران موجود رہے جبکہ جلوس میں ریسکیو 1122 ، ریسکیو سکائوٹس ، محکمہ صحت ، بلدیہ اٹک اور دیگر قانون نافذکرنے اداروں کے افسران اور عملہ بھی اپنی خدمات سر انجام دینے کیلئے موجود رہا پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے جلوس کے راستوں پر انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

9 محرم الحرام کے جلوس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زنجیر زنی کرنے والے 60 اعزاداروں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک شخص کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور 3 عزاداروں کو کمر پر گہرے زخم لگنے کی وجہ سے سٹیچنگ کرنا پڑی اس موقع پر ریسکیو سکائوٹس کے عملہ نے بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں