چنگیز خان ، ملک حمید اکبر اتحاد جلد چھچھ اٹک کے عوام کو خوشخبری دے گا، زاہد میر

عوام جان گئے ہیں چنگیز خان‘ملک حمید اکبر جھکنے ، بکنے اور ڈرنے والے نہیں ہیں، انکے فیصلوں سے نئی تاریخ رقم ہو گی ثابت قدمی پر چھچھ اور اٹک کے عوام دونوں قائدین پر اعتماد اور ان کے فیصلوں پر لبیک کہتے ہیں ، میڈیا ایڈوائز چنگیز خان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:13

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) چنگیز خان کے میڈیا ایڈوائزر زاہد میر نے کہا ہے کہ خادم چھچھ چنگیز خان اور خادم اٹک ملک حمید اکبر کے فیصلوں سے بلدیاتی انتخابات میں اہم کردار سمیت این اے 55میں نئی سیاسی فضا پیدا ہوگی،چنگیز خان ، ملک حمید اکبر اتحاد جلد چھچھ اٹک کے عوام کوجلد خوشخبری دے گا، عوام جان گئے ہیں چنگیز خان‘ملک حمید اکبر جھکنے ، بکنے اور ڈرنے والے نہیں ہیںان کی عوامی خدمات کے نتیجہ میںنئے لوگ ساتھ شامل ہو رہے ہیں، میرے قائد چنگیز خان کے پورے چھچھ اور اٹک میں بھی اہم رابطے ہیں جس سے ایک نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور حلقہ عوام کی ایک بار پھر ان پر نظریں مرکوز ہیں ، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان کے فیصلوں سے ایک نئی تاریخ رقم ہو گی ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ چنگیز خان کے ساتھ نئے لوگوں کی شمولیت سے ہم مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں ،زاہد میر نے کہا کہ ملک حمید اکبر ایک دور اندیش ، نڈر اور عوامی لیڈر ہیں ، چنگیز خان کی طرح انہوں نے بھی اپنے عوام کی خاطر ثابت قدمی دکھائی جس پر چھچھ اور اٹک کے عوام دونوں قائدین پر اعتماد اور ان کے فیصلوں پر لبیک کہتے ہیں کیونکہ عوام جان گئے ہیں چنگیز خان اور ملک حمید اکبر جھکنے ، بکنے اور ڈرنے والے نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشترکہ پلیٹ فارم سے جلد اٹک و چھچھ کے عوام کوبڑی خوشخبری دیں گے اور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ عوام کو آئندہ بھی کسی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑینگے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں