اٹک،غیرت کے نام پر باپ اور چچا نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا ،دونوں ملزمان گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 22:19

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) غیرت کے نام پر باپ اور چچا نے انتہائی بیہمانہ تشدد کے بعد بیٹی اور اس کے آشنا کے ہاتھ پیٹھ پیچھے باندھ کر گلے کاٹ دیئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں قاتلوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا پولیس کی مدعیت میں قتل اور غیرت کے نام پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی فقیر آباد تھانہ صدر اٹک اے ایس آئی مشتاق احمد ملک ہمراہ حوالدار تیمور خان ، کانسٹیبل معین اختر جسے ڈرائیور تنویر احمد چلا رہا تھا اطلاع ملی کہ سمیرا بی بی دختر مسعود ساکن ڈھوک سکندر داخلی گولڑہ کے ضیاء السلام ساکن صوابی حال ریت کان ملکیتی افضل خان لارنس پور کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ضیاء السلام مسماة سمیرا بی بی کو ملنے ڈھوک سکندر آیا ہوا تھا جس کو دوشیزہ کے والد مسعود اور چچا وحید احمد نے کھلی جگہ پر ملتے ہوئے دیکھ کر قتل کر دیا ہے اس اطلاع پر وہ پولیس گاڑی کے رات اڑھائی بجے زمین ملکیتی مسعود کھلی جگہ پر پہنچا تو موقع پر مقبول ولد محمد صدیق اللہ بخش ولد راجہ خان سکنائے گولڑہ ملے جنہوں نے بتایا کہ شور و اویلا سن کر تھوڑے فاصلے پر پہنچ کر ٹارچ کی روشنی میں رات ساڑھے بارہ بجے دیکھا کہ وحید احمد نے سمیرا بی بی کے بازو قابو کیے ہوئے تھے جبکہ مسعود چھری سے سمیرا بی بی کا گلا کاٹ رہا تھا جبکہ ضیاء السلام کی لاش قریب پڑی ہوئی تھی ہم دونوں نے مل کر مسعود وغیرہ کو آواز دی کہ کیوں ظلم کر رہے ہو جو ہمارے آواز دینے پر موقع سے بھاگ گئے ضیاء السلام اور سمیرا بی بی کو مسعود ، وحید احمد پسران سکندر اقوام پٹھان سکنائے گولڑہ نے باہم صلاح مشورہ کر کے غیرت کی وجہ سے قتل کیا ہے پولیس موقع پر پہنچی تو مقتولین کے گلے تیز دھار آلے سے کٹے ہوئے تھے دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ان کے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں پولیس تھانہ صدر اٹک نے بعدازاں چھاپہ مار کر دونوں قاتلوں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302,311/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں