اٹک، پٹواری ملک علی اصغر اعوان کے خلاف مبینہ طور پر تبادلہ کے باوجود چارج نہ دینے اور محکمہ کا اہم ریکارڈ چوری کرنے پر مقدمہ درج

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) حسن ابدال میں تعینات اٹک کے مشہور پٹواری ملک علی اصغر اعوان کے خلاف مبینہ طور پر تبادلہ کے باوجود چارج نہ دینے اور محکمہ کا اہم ریکارڈ چوری کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال طارق عثمان کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال طارق عثمان نے ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال کو تحریری درخواست دی کہ موضع غرشین میں تعینات سابق پٹواری ملک علی اصغر اعوان آف شکردرہ کا تبادلہ کیا گیا جس کی تعمیل پٹواری نے نہ کی بعد میں اسے معطل کیا گیا تھا اور تحصیلدار حسن ابدال ریوینو آفیسر حلقہ کو چارج بحوالہ منشی ندیم اشرف کے احکامات صادر فرمائے گئے تاہم پٹواری ملک علی اصغر اعوان تحصیلدار حسن ابدال کو چارج دینے سے انکاری ہوا اور بذریعہ قفل شکنی کیلئے تحصیلدار حسن ابدال نے اپنی نگرانی میں کاغذات بذریعہ قفل شکنی پٹواری ندیم اشرف کے کیے کمی کاغذات جو کہ سابقہ پٹواری ملک علی اصغر اعوان کی تحویل میں ہیں کی رپورٹ تحصیلدار حسن ابدال نے بھجوائی جس پر تحصیلدار حسن ابدال کو تحریر کیا گیا کہ سابق پٹواری ملک علی اصغر اعوان سے رابطہ کریں اور جو کاغذات مطابق رپورٹ پٹواری ندیم اشرف اس کی تحویل میں ہیں برآمد کرائے جائیں تحصلدار حسن ابدال نے رپورٹ پیش کی کہ سابقہ پٹواری ملک علی اصغر اعوان کو 6 ستمبر کو نوٹس جاری کیا گیا تاہم پٹواری ریکارڈ دینے سے انکاری ہے اور چوری کر کے لے گیا ہے لہٰذا بذریعہ پولیس چارہ جوئی کی جانی ضروری ہے اس پر تحصیلدار حسن ابدال کی رپورٹ ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال کو بھجوائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کے دستخظ موجود ہیں اس پر اے ایس آئی محمد شفیق نے زیر فعہ 379 ت پ سابقہ پٹواری ملک علی اصغر اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں