ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں خسرہ سے بچائو کے حوالہ سے افتتاحی تقریب کا انعقاد

پیر 15 اکتوبر 2018 17:27

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) خسرہ کے سلسلے میں باقاعدہ افتتاحی تقریب اسفند یار بخاری ہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر عبدالجبار تھے۔افتتاح میں ڈی ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر سعید،فوکل پرسن ڈاکٹر محسن اشرف اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ خسرہ کی آگاہی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جو پندرہ اکتوبر سے ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔

جس میں ضلع اٹک کے 2,98,000 بچوں کو ،جن کی عمریں چھ ماہ سے سات سال تک ہیں، خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوضلع بھر میں مختلف جگہ جا کر کیمپ قائم کر یں گی اور یہ اہم فریضہ سر انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلع بھر کے تما م ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بھی عوام اپنے بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگوا سکتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ یہ آگاہی مہم ملک بھر میں شروع کی جارہی ہے ۔

ضلع اٹک میں اس سلسلے میں بھر پور تیاریا ں کی گئی ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے ضلع بھرمیں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے ۔ ضلع اٹک کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ آنے والی نسل خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔مزید معلومات کے لیے محکمہ صحت کی ہیلپ لائین0800-99-000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں