اٹک میں تحریک انصاف کو نون لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ مفاد پرستوں کی وجہ سے شکست ہوئی ، ملک امین اسلم

منگل 16 اکتوبر 2018 20:45

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں اکٹھی ہو کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکیں ، اٹک میں تحریک انصاف کو اٹک میں نون لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ مفاد پرستوں کی وجہ سے شکست ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کا درد دل میں محسوس کرتے ہیں ، 30سالوں کا گند پچپن روز میں صاف نہیں کیا جا سکتا ضمنی الیکشن میں ملک کی تمام جماعتیں تحریک انصاف کی جیت کے خوف سے اکٹھے ہوئے تب جا کر انہیں کچھ سیٹں ملیں یہ بھی وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی ہے ملک امین اسلم کہا کہ اٹک میں اپنوں کی تمام سازشوں کے با وجود تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھرپور مقابلہ کیا اپنے مفاد کیلئے تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والوں کو اٹک کے عوام اچھی طرح جان چکے ہیں پہلے بھی کہا تھا جو اپنے گھر کی پارٹی کے ساتھ وفا نہیں کر سکے وہ عمران خان کے ساتھ کیا وفا کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے انہیں قومی قومی اسمبلی کا منہ دیکھنا نصیب ہوا لیکن اس کے جواب میں مفادیوں نے تحریک انصاف کو اٹک میں شکست دینے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کو اٹک میں مفادیوں کی سیاست کا نوٹس لینا ہوگا تا کہ اٹک میں پارٹی کا وقار بلند رہے انہوں نے کہا کہ این اے 56میں ملک خرم کے خلاف تمام تر سازشوں کے با وجود انہوں نے 90ہزار ووٹ لیئے اگر مفادی پارٹی کا ساتھ دیتے تو اٹک سے تحریک انصاف کی کامیابی یقیی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرستوں کے خلاف اٹک میں ہر جگہ میدان لگائیں گے ملک امین اسلم نے اٹک میں پارٹی کو شکست سے دوچار کرنے والوں کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں