ملک سہیل اور سردار افتخار کی کامیابی سے نون لیگ کی قوت میں اضافہ ہوا ہے،شیخ آفتاب احمد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:07

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ملک سہیل اور سردار افتخار کی کامیابی سے نون لیگ کی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔. دونوں نوجوان ممبران کی کامیابی سے حوصلے بلند ہوئے ہیں ملک سہیل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر ملک ریاست سدریال گروپ کے مشکور ہیں۔. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 3سے مسلم لیگ نون کے کامیاب ہونے والے سردار افتخار خان مٹھو کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

.اس موقع پر ضلعی صدر سلیم شہزاد ،ریاست خان سدریال ،طلال بٹ ،حامد میر ،چیئرمین ملک نعیم ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر راشد مشتاق کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔. انہوں نے کہا کہ ملک سہیل اور سردار افتخار کی کامیاب میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی کامیابی ہے ،,مسلم لیگ نو ن نے سابقہ دورے حکومت میں بیشمار ترقیاتی کام کروائے۔

(جاری ہے)

. انہوں نے کہا کہ اٹک میں نوجوانوں کی کامیابی پارٹی کیلئے نیک شگون ہے ۔.ملک سہیل کی کامیابی کیلئے ریاست خان سدریال گروپ نے جو کردار ادا کیا اس پر انکے مشکور ہیں ۔.انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ اٹک میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے لیگی قیادت نے اٹک کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہین کیا یہی وجہ ہے کہ اپنے دورے اقتدار مین اٹک کے دور دراز علاقوں کو سوئی گیس جیسی سہولیات فراہم کیں ۔.شیخ آفتاب احمد نے این اے 56سے ملک سہیل کمڑیال اور پی پی 3سے سردار افتخار خان مٹھو کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور دونوں منتخب ممبران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں