اٹک، پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، موبائل شاپ سمیت متعدد دکانیں جل گئیں

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) حسن ابدال میں خان پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، موبائل شاپ سمیت متعدد دکانیں جل گئیں ، تاجروں کی طرف سے لاکھوں کے نقصان کا ذمہ دار واپڈا اور فائر بریگیڈ عملہ قرار ، تفصیلات کے مطابق حسن ابدال خان پلازہ میں بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں متعدد دکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا ، مقامی تاجروں نے اپنے نقصان کا ذمہ دار واپڈا اور فائر بریگیڈ کے عملے کو قرار دے دیا آتشزدگی میں فور برادر موبائل شاپ 30 لاکھ مالیت کے سامان سمیت مکمل طور پر جل گئی فور برادر شاپ کے مالک جنید اور علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ خان پلازہ کے باہر نصب ٹرانسفارمر کی تاریں اکثر اوقات شارٹ رہتی ہیں ہم نے متعدد بار واپڈا حکام کو آگاہ کیا ایک دن پہلے بھی واپڈا آفس میں سپارکنگ کی شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی کسی نے اس گھمبیر مسئلے کی جانب توجہ نہیں دی آگ لگنے کے بعد ہم نے فائر بریگیڈ کے عملہ کو متعدد بار فون کیا لیکن کسی نے بھی فون نہیں اٹھایا تنگ آکر ہم فائر بریگیڈ کے دفترپہنچ گئے جہاں فائر بریگیڈ کا عملہ گہری نیند کے مزے لوٹ رہا تھا گہری نیند سے اٹھانا عملہ کو ناگوار گزرا فائر بریگیڈ اہلکار نے تلخ لہجے میں کہا کہ ابھی آگ لگے 15 منٹ ہی تو گزرے ہیں اتنی جلدی ہم نہیں پہنچ سکتے اطلاع ملنے کے بعد بھی فائر بریگیڈ کا عملہ 30 منٹ کی تاخیر سے پہنچا تب تک دکانیں جل کر خاکستر ہو چکی تھیں مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا حکام سپارکنگ کے ایشو کو سنجیدہ لیتے اور فائر بریگیڈ کا عملہ نیند پوری کرنے کے بجائے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کرتا تو نقصان کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا تھا لیکن ان کی لا پرواہی کی وجہ سے ہمارا لاکھوں کا سامان جل کر خاک ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں