اٹک،طالب علم دوران کراسنگ ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) تھانہ انجرا کی حدود میں طالب علم دوران کراسنگ ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق 13 سالہ عفان علی ولد حافظ محمد رمضان سکنہ انجرأ جو پراچہ یونیورسٹی میں قرآن پاک حفظ کر رہا تھا مکمل قرآن پاک حفظ ہونے میں سے صرف آدھا سپارہ باقی رہتا تھا دوران کراسنگ ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ٹرین کی ٹکر سے اس کی گردن تن سے جدا ہو گئی تھانہ انجرأ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں