شیخ آفتاب احمد نے حضرو شہر کے لئے قبرستان اور جناز گاہ کیلئے بھاری گرانٹ منظور کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں، حاجی احسان خان

منگل 23 اکتوبر 2018 20:09

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سٹی صدر مسلم لیگ (ن) حاجی احسان خان نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے حضرو شہر کیلئے قبرستان اور جناز گاہ کیلئے بھاری گرانٹ منظور کروا کہ شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں مسلم لیگ ن اٹک کی بڑی قوت بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوںنے زیر تعمیر جناز گاہ /عید گاہ کے لنٹر ڈالنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لیگی راہنما طلال بٹ ،جنر ل کونسلر سعید الرحمن اور علماء کرام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اپنے دور اقتدار میں حضرو کے شہریوں کیلئے 29کنال کی زمین قبرستان کیلئے خرید کر دی جبکہ شہر میں جناز گاہ کی تعمیر کیلئے بھی 2کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی تھی اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ شیخ آفتاب احمد اور ضلعی صدر سلیم شہزاد نے مجھے حضرو سٹی کا صدر بنا کر جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس ذمہ داری پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا شہر میں مسلم لیگ (ن) کو فعال کیا جائے گا حاجی احسان خان نے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حضرو اور چھچھ کیلئے اربوں روپے کی گرانٹ منظور کروائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں