اٹک ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور نے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقریوں کے آرڈر جاری

بدھ 7 نومبر 2018 21:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور نے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقریوں کے آرڈر جاری کر دیئے سردار آفتاب احمد خان کو چیف آفیسر بلدیہ حضرو تعینات کر دیا گیا چیف آفیسر اٹک ملک خلیل نیئر اعوان کو اٹک سے لاہور ، چیف آفیسر حضرو عمر شجاع کو لاہور جبکہ میونسپل آفیسر فنانس سہیل اقبال کو بلدیہ اٹک سے بلدیہ ٹیکسلا ٹرانسفر کر دیا گیا ملزم حسین شاہ کو میونسپل آفیسر فنانس پنڈی گھیب اور ملک الفت حسین کو چیف آفیسر بلدیہ ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں