اٹک، لاہور میں ہونے والا ملین مارچ عاشقان رسول کی طرف سے تاریخی مارچ ہو گا،مولانا شیر زمان

جس میں پنجاب بھر سے عاشقان رسول شرکت کر کے حکومت پر واضح کریں گے کہ مسلمان کلمہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں مغربی ایجنڈا مسلط نہیں ہونے دیں گے،ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام

بدھ 14 نومبر 2018 21:35

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر آج بروز جمعرات بعد از نماز ظہر لاہور میں ہونے والے ناموس رسالت ملین مارچ میں شرکت کے لیے ضلع اٹک سے ضلعی امیر مولانا شیر زمان ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، قاسم خان وردگ، مفتی تاج الدین، ملک شاہد ، حافظ ہارون الرشید، قاری محمد عبداللہ ، مفتی سعید الرحمن، مولانا محمد نعیم، مولانا عبدالطیف اور کارکنوں کی کثیر تعداد لاہور روانہ ہو گئی روانگی کے موقع پر ضلعی امیر مولانا شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا ملین مارچ عاشقان رسول کی طرف سے تاریخی مارچ ہو گا جس میں پنجاب بھر سے عاشقان رسول شرکت کر کے حکومت پر واضح کریں گے کہ مسلمان کلمہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں مغربی ایجنڈا مسلط نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی صورت گستاخان رسول کو رہا کرنے اور مغربی دباؤ پر بیرون ملک بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتیں ایک نظریے اور ویژن کے تحت ملک بھر میں قرآن و سنت کی ترویج ، اشاعت اور شعائر اسلام کی حفاظت کے لیے میدان عمل میں سرگرم عمل ہیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں