نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کر دیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:13

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کر دیا،گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید بوائز ڈگری کالج حضرو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاویز اینڈ موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا جس میں خاص طور پر ایسے سکولز اور کالجز کو منتخب کیا گیا ہے جو کہ ہائی ویز کے نزدیک ہیں اور طلباء سکول آتے جاتے وقت ہائی ویز کو استعمال کرتے ہیں․ گورنمنٹ کالج حضرو اور گورنمنٹ ہائی سکول حاجی شاہ میں ایم ای یو موبائل ایجوکشن یونٹ کے انچارج انسپکٹر اسلام دانش اور ایڈمن آفیسر انسپکٹر ملک اسلام نے سکول اور کالج کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مفید اور تفصیلی لیکچر دیا۔

اس دوران انہوں نے طلباء کو بتایا کہ جو بندہ روڈ کو استعمال کرتا ہے چاہے وہ پیدل ہو یا سائیکل موٹرسائیکل استعمال کرتا ھے اس کے لیے بھی روڈ سیفٹی کا علم ہونا ضروری ہے تب ہی وہ اپنی اور دوسروں کی قیمتی جان بچا سکتا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج حضرو ماجد وحید بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں