حضرو پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:13

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) حضرو پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم 8سال قبل اپنی بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید حسن علوی ،ڈی ایس پی سرکل حضرو حید ر حسین کی طرف سے اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 8سال قبل بیوی کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بالآخر قانون کی گرفت میں آ گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے 2010 میں معمولی جھگڑے پر بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا تھا․ مقتولہ کی بہن کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی تاہم ملزم مفرور تھا۔ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ملزم شوکت عباسی ولد گل عباسی ہٹیاں سے چھچھ انٹر چینج کی طرف روانہ ہوا ہے جس پر تھانہ حضرو کے سب انسپکٹر جاوید اقبال نے موقع پر جا کر ناکہ لگایا اور ملزم کو گاڑی سے اتار کر گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں