اٹک پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 3ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار

جمعرات 15 نومبر 2018 20:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی کی ہدایات پر اٹک پوقلیس نے مختلف کاروائیوں میں 3ملزمان سے اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ اے ایس آئی محمد شفیق تھانہ صدر حسن ابدال معہ ملازمین کے گشت وپڑتال منیشات کچہ موڑ بوقت موجود تھے ایک مشکوک شخص ظہور احمد ولد محمد ابراہیم قوم اعوان ساکن سروانہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ2روند برآمد ہوئے ،اے ایس آئی منور خان تھانہ فتح جنگ نے دوران تفتیش مقدمہ و گرفتاری ملزم مقدمہ نمبر 386/18بجرم 384/337Hii/506/,285/286ت پ تھانہ فتح جنگ کامرہ چوک موجود تھے ایک مشکوک شخص کوقابو کرلیا جس نے دریافت پر اپنا نام پتہ آصف علی ولد مظفر قوم اعوان ساکن کامرہ تحصیل فتح جنگ دیہہ کامرہ تحصیل فتح جنگ سے کلاشنکوف لوڈ شدہ برآمد ہوئی جو ان لوڈ کرنے پر 3روند برآمد ہوئے ، اے ایس آئی کریم نواز تھانہ انجرانے دوران گشت وپڑتال نیلی پدی موڑ موجود تھے کہ ایک مشکوک شخص اعجاز احمد ولد تاج محمد خان قوم پٹھان ساکن کنجور تحصیل جنڈ سے پستول 12بور معہ3روند برآمد ہوئے دریافت پر مذکوران کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کرسکے اسی طرح سب انسپکٹر لیاقت علی ملازمین کے دوران گشت وپڑتال منشیات دیہہ کھنڈا موجود تھے کہ مخبر خاص کی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے سعادت علی ولد سرفراز خان ساکن کھنڈا سے چرس وزنی 1950گرام برآمد کرلی مذکورہ نے چرس برائے نوش و فروخت اپنے قبضہ میں رکھ کر جرم کا ارتکاب کیا۔

(جاری ہے)

جنکے خلاف مقدمات اسلحہ ناجائز و منشیات کے درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی کاروائیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں