اٹک، ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب میں مریض کے لواحقین کی ڈاکٹر سے بدتمیزی ، قتل کی دھمکیاں ، مقدمہ درج

جمعرات 15 نومبر 2018 20:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) ڈاکٹر عرفان اللہ میڈیکل آفیسر ولد سید گلان ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈیگھیب نے تحریری درخواست دی کہ آج دن ڈیوٹی کے دوران کچھ مریض روڈ ایکسڈینٹ خواتین ایمرجنسی میں آئیں میں نے ان کامعائنہ کیافرسٹ ایڈدی اور سٹاف سے ٹانکے لگوانے کو کہا اور ان کے معاون کوبولا کہ ان کی پرچی بنالائیں۔

(جاری ہے)

جس پر اس کا معاون وسیم نامی شخص نے میرے ساتھ بدتمیزی کی دھکے دیے ننگی گالیاں دیں اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر میں نے ہسپتال میں ڈیوٹی پر معمور پولیس والے نوید کو بلایااور پولیس والے کے سامنے بھی گالیاں دیں مذکورہ کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ یہ سرکار میں مداخلت کے برابر ہے میری جان کوان لوگوں سے خطرہ ہے۔

جنکی درخواست پر سب انسپکٹر محمد حیات انچارج چوکی سٹی پنڈی گھیب نے مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں