82,850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر اٹک

پیر 10 دسمبر 2018 16:57

82,850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر اٹک
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پولیومہم کا افتتاح اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر اٹک مہرین فہیم عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید،ایم ایس ڈاکٹر اعجاز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد اے سی اٹک کو پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ مہم 10دسمبر سے 14 دسمبرتک جار ی رہے گی،جس میں 2,82,850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے۔ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں