ملک امین اسلم ضلع اٹک چھچھ اور پاکستان کا فخر ہے،حاجی ساجد سلیم

پیر 10 دسمبر 2018 23:17

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) معروف سیاسی وکاروباری شخصیت حاجی ساجد سلیم نے کہا ہے کہ ملک امین اسلم ضلع اٹک چھچھ اور پاکستان کا فخر ہے جو اس وقت تحریک انصاف کی طرف سے بیرون ملکوں میں نمائندگی کر رہے ہیں واحد لیڈر ملک امین اسلم ہے جو ملک وقوم کی ترقی اور ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے دن رات کوشاں ہیں، ان کی قابلیت ،بہادری ،ایمانداری پر ضلع اٹک کے عوام کو ناز ہے، ملک امین اسلم حقیقی معنوں میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ حاجی ساجد سلیم نے کہا کہ ملک امین اسلم ان بیرون ممالک کے دورے پر ہیں جو پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کی ماحولیات کے حوالے سے نمائندگی کر رہے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں