روز قبل غازی بروتھا نہر میں ڈوبنے والے سب انسپکٹر ازرم خان کی لاش نہ مل سکی، آپریشن روک دیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 21:44

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) 6روز قبل غازی بروتھا نہر میں ڈوبنے والے سب انسپکٹر ازرم خان کی لاش نہ مل سکی، آپریشن روک دیا گیا۔ اہل خانہ کی مشکلات میں اور اضافہ ،ازرم خان کے اہلخانہ اور دوست احباب نے آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی ،ڈی پی او اٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ ازرم خان کی لاش برآمد کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے سب انسپکٹر ازرم خان جو 6روز قبل چوکی برہان میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ سروس روڈ پر گاڑی سمیت غازی بروتھا نہر میں جا گرے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک اسد حسن علوی کی طرف سے 5روز تک ازرم خان کی لاش اور گاڑی کی تلاش غازی بروتھا نہر میں جاری رہی لیکن ناکامی کے بعد آپریشن روک دیا گیا جس کی وجہ سے ازرم خان کے اہلخانہ جو پہلے ہی اس حادثے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار تھے ان کی پریشانی او رمشکلات میں اضافہ ہو گیا ازرم خان کے قریبی دوستوں محمود خان ،خواجہ عبد الحمید ،نعیم خان ،لالا طفیل نے آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک اسد حسن علوی سے اپیل کی ہے کہ وہ سب انسپکٹر ازرم خان جو سرکاری ڈیوٹی پر تھے ان کی گاڑی جو حادثے کا شکار ہوئی غازی بروتھا نہر میں گری ان کی لاش نہ ملنے سے جہاں ضلع اٹک کے عوام نے مایوسی کا اظہار کیا ہے وہی اہلخانہ کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں